جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بغیرویکسین سرٹیفکیٹ فضائی سفر پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

‏ یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے فضائی سفر پر پابندی لگا دی گئی۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے پروازوں سے متعلق نیا سفری ہدایات نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق بغیر ‏ویکسین سرٹیفکیٹ کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بیرون ملک مسافروں کیلئے 72 گھنٹے پہلےکورونا پی سی آر ٹیسٹ اور پاکستان آنے پر ایئرپورٹس پر ریپڈاینٹی ‏جین ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ ‏

بیرون ملک مسافروں کو پاس ٹریک ایپ پر سفر سے پہلے تفصیل دینا ہو گی۔ 15 سے 18سال تک کی عمر کے ‏مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ ہوگا۔

اسی طرح سفارتکاروں کو کورونا ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا۔

یکم اکتوبر سے بیرون ملک جانےوالے بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازوں پربھی یکم ‏اکتوبر سے بغیر کوروناسرٹیفکیٹ سفرپرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں