جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ایف بی آر کی ریکارڈ ریکوری پر وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی ریکارڈ ریکوری پر قوم کو مبارکباد دی ، ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1395 ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کےدوران 1,211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1,395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پچھلے سال کی آمدن کےمقابلے میں38 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں1395ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں ، جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 1211ارب روپے سے 186ارب زائد ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیاں38.3 فیصد زائد ریکارڈ کی گئیں ، پہلی سہ ماہی میں1211 ارب روپےکی ٹیکس وصولیوں کاہدف رکھا گیا تھا۔

ایف بی آر نے ماہ ستمبر کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے ہیں، ماہ ستمبرمیں ریونیو نیٹ کولیکشن 535ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال ستمبرکے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو408 ارب روپے کے مقابلے میں31.2 فیصد زائد ہے۔ ماہ ستمبر کے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعدمحصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیکس سال 2020-21 میں 4.7 کھرب روپے کا ہد ف سے زائد ریونیو حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی ہدف سے زائد محاصل کرنے کی وہی رفتار برقرار رکھی ہے اور رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ریونیو میں ریکارڈ اضافہ حاصل ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں