اشتہار

عراق سے واپس آنے والے زائرین پر ایک روز قرنطینہ پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عراق سے واپس آنے والے زائرین سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی نے اربعین کے موقع پر عراق جانے اور واپس آنے والے زائرین کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

این سی او سی کے مطابق اربعین کے موقع پرعراق جانے والے زائرین کو خصوصی اجازت نامہ پر بھیجا گیا تھا کیونکہ عراق وبا کے تیز ترین پھیلاؤ کے تناظر میں کیٹگری سی والے ممالک میں شامل ہے۔

- Advertisement -

کیٹگری سی ممالک سے براہ راست فلائٹس کی  پاکستان آمد و رفت بند ہے مگر زائرین کو مذہبی امورکی ادائیگی  کیلئےحکومت نےخصوصی اجازت دی تھی۔

این سی او سی کے مطابق عراق سے واپس آنے والے زائرین کو ایک دن قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی، اس اقدام کا فیصلہ زائرین کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے اس امید کا اظہار کیا کہ زائرین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں