اشتہار

پہنچانئے، یہ کس معروف ماڈل کی ‘بچپن ‘ کی تصاویر ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر وہ شخص جو اپنی بچین کی تصاویر کو دیکھتا ہے تو ذہن میں پہلا یہ سوال آتا ہے کہ میں بچین میں ایسا تھا؟۔

دنیا کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ ‘انسٹاگرام’ کے آنے سے تصاویر اپ لوڈ کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا، اب تو عام آدمی سے لیکر معروف شوبز شخصیات بھی اپنی خوبصورت تصاویر کو وائرل کرنے کے لئے اسی پلیٹ فارم کا سہارا لیتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو اداکارہ میرب علی نے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر مداحوں کی داد سمیٹی ہے، ادکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بچپن سے لے کر حال تک دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میرب علی نے کیپشن دیا کہ یہ ویڈیو اُن کی ایک دوست کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

ادکارہ کی ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے، مداحوں کا کہنا ہے کہ میرب علی میں بچپن سے اب تک زیادہ تبدیل نہیں ہوئیں ہیں، کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو میرب علی کے کوریا سے جاپان اور جاپان سے پاکستان کا سفر ہے۔

واضح رہے کہ میرب علی بھی ‘صنف آہن ‘ کا حصہ بن چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہونے کا بتایا۔

آئی ایس پی آر اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق پر بنایا جانے والا یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جس کی مصنفّہ عمیرہ احمد جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں