تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

افغانستان، شادی ہال میں‌ دھماکا، دلہن سمیت متعدد ہلاکتوں‌ کی اطلاع

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں شادی ہال میں دھماکا ہوا ہے، جس میں دلہن سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی کی اطلاعات ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبے جوزجان کے علاقے اقوچہ میں تقریب کے دوران شادی ہال میں زور دار  دھماکا ہوا، جس کے بعد افراتفری اور کہرام مچ گیا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ دھماکےمیں دلہن سمیت متعددافرادہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: طالبان نے افغانستان میں آئین نافذ کرنے کا اعلان کردیا

واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر امارت اسلامیہ کے محافظ اور ریسکیو ادارے کے اہلکار پہنچ گئے ہیں، جنہوں نے جگہ کو سیل کر کے زخمیوں و ہلاک شدگان کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔

قطری میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں افغانستان کے مشرقی علاقے جلال آباد میں بھی دھماکا ہوا جس میں امارت اسلامیہ کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ ان دنوں دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں