اشتہار

پاکستانی نوجوان کا سرپرائز، جوڑے کی منفرد رخصتی.. ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کا خواہش مند ہر شخص ہی ہوتا ہے، جس کے لیے وہ ان مناظر کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرتا ہے۔

شادی کی تقریبات کے خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کےلیے دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ اپنی تمام جمع پونجی لوٹا دیتے ہیں مگر اس چکر میں کئی بار ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جو خبروں کی زینت بنتے ہیں اور صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں،

شادی کو یادگار بنانے کے لیے کچھ اقدامات فی الوقت اور کچھ طویل المدت ہوتے ہیں۔ لمبے عرصے تک شادی کو یاد رکھنے کے لیے عام طور پر پیشہ ور فوٹو گرافر کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

اسی طرح اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان اپنی دلہنیا کو رخصت کرنے کے لیے بلڈوزر لے کر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع ہنزہ کے علاقے غلکن کے دلہاکریم احمد خان نےدلہن کو سرپرائز دینے کیلئے بلڈورزکو پھولوں سے سجایا،بلیڈ میں کرسیاں بھی  لگائیں اور  رخصتی کے بعد دونوں گھر کے لیے اسی میں روانہ ہوئے۔

دلہا دلہن بلڈورزکے بلیڈ پرکھڑے ہوکر راستے  میں سب کو ہاتھ ہلا تے ہوئے گزرے۔دلہا کے اس انوکھے سرپرائز کو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ بارات میں شامل لوگ بلڈوزر (جے سی بی) کے ارد گرد خوشی سے جھومتے بھی نظر آئے۔

بلڈوزر ایک مقام پر جاکر رکا تو دلہن دلہا نیچے اترے، جس پر مہمانوں نے آتشبازی بھی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں