اشتہار

پریانکا گاندھی کی جھاڑو لگانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کی جھاڑو لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لکھم پور میں کسانوں پر ہونے والے تشدد کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کسانوں سے ملنے پہنچیں تو انہیں گرفتار کرکے گیسٹ ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا۔

پریانکا گاندھی کی نظر بند ہونے کے بعد جھاڑو لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی رات گئے لکھنو پہنچیں جہاں سے وہ لکھیم پور کھیری کے لیے روانہ ہوئیں لیکن سیتا پور کے ہر گاؤں میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

لکھیم پور کھیری پہنچنے والی پریانکا گاندھی کی کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ایک ویڈیو میں نظر بندی کے دوران پریانکا گاندھی کو جھاڑوں لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) نے فوری طور پر پنچایت بلائی اور پیر کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی کے یو کے میڈیا انچارج دھرمیندر ملک نے کہا کہ یہ فیصلہ بی کے یو کے قومی صدر نریش ٹکیت کی صدارت میں سیسولی گاؤں میں منعقدہ پنچایت میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں