اشتہار

ہالی ووڈ کو شکست دینے کے لیے روس کا اہم منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے فلم ساز نے ہالی ووڈ کو  شکست دینے کے لیے نئے منصوبے کے آغاز کا اعلان کردیا۔

صدائے روس کی رپورٹ کے مطابق  روس کی جانب سے منگل کو سویاز ٹو ون اے نامی راکٹ کاسم ڈرووم سے خلا کی جانب بھیجا جائے گا۔

اس راکٹ میں روس کے خلا باز آنتو روانہ ہورہے ہیں، جبکہ نئے منصوبے کے تحت اُن کے ساتھ اداکارہ یولیا اور فلم ڈائریکٹر کلیم شپینکو بھی خلا روانہ ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ فلم ڈائریکٹر اور اداکارہ کس مقصد کے لیے خلائی اسٹیشن آئی ایس اسی کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ خلا میں پہلی فلم کی شوٹنگ کریں گے، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو روسی عملہ ہالی ووڈ پروجیکٹ کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔

تجربہ کار خلائی مسافر انتون شکاپلیرو کی قیادت میں فلم ڈائریکٹر اور اداکارہ 12 روزہ مشن پر روانہ ہوں گے۔

فلم کی کہانی کیا ہے؟

روسی خلائی ایجنسی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم کے پلاٹ نے بجٹ کو اپنے ارد گرد رکھا ہوا ہے جبکہ یہ کہانی ایک خاتون سرجن کے گرد گھومتی ہے، جنہیں مسافر کو بچانے کے لیے انٹرنیشنل اسپیس شپ کی جانب روانہ کیا جاتا ہے۔

فلم ڈائریکٹر نے ایک روز قبل خلا میں فلم کی عکس بندی کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ کامیابی حاصل ہوجائے گی مگر اس بات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا کہ ہم کچھ چیزوں میں ہی کامیابی حاصل کرسکیں گے‘۔

روس کی خلائی ایجنسی کے مطابق منگل کو روانہ ہونے والی 17 اکتوبر کو خلا سے زمین پر واپس آجائیں گے۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’مشن امپاسبل‘ کے اداکار ٹام کروز نے ناسا اور ایلون مسک کے اسپیس ایکس کی روانگی کے وقت خلا میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں