اشتہار

سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود مخصوص زمروں کے افراد کو براہ راست مملکت آنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک سے متعدد زمروں میں شامل افراد کو براہ راست آنے کی اجازت دی ہے۔ مملکت کی وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسلسل غیر معمولی کوششیں کررہی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ تدریسی عملہ، یونیورسٹیوں، کالجوں وانسٹی ٹیوٹس میں تدریسی عملے کے دائرے میں آنے والے افراد اور اسکولوں کے اساتذہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں لیکن یہاں پہنچ کر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

اسی طرح تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ ادارے سے منسلک ٹرینرز اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ٹرینرز، اسکالر شپ والے طلبا بھی مملکت آسکتے ہیں، ہوٹل قرنطینہ کے دوارن انہیں ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ ہوٹل قرنطینہ سے وہ لوگ مستثنی ہوں گے جنہوں نے مملکت کے اندر ویکسین کی خوراکیں مکمل کرلی ہوں گی یا ایک خوراک لے چکے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیراور ایس او پیز کی پابندی کریں اور حفظان صحت کے ضوابط پر عمل درآمد میں لاپروائی کا مظاہرہ نہ کریں۔

خیال رہے کہ مذکورہ زمروں کے علاوہ افراد کو سعودی عرب آنے سے قبل کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جہاں کی اجازت سعودی حکومت نے دے رکھی ہے جس کے بعد ہی وہ مملکت آسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں