اشتہار

این سی او سی کا تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگیا ہے، 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 453 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 840 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 32 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 395 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 82 ہزار 894 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں