اشتہار

خواتین کا ’پیزا‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر آنا ممنوع قرار

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران میں حکومت کی جانب سے ٹی وی چینلز پر نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے ٹی وی کے لیے نئے قوانین کا اعلان کردیا جس کے مطابق خواتین ٹی وی پر پیزا کھاسکتی ہیں اور نہ ہی سرخ رنگ کے مشروبات استعمال کرسکتی ہیں۔

ایرانی سنسر شپ کی جانب سے ٹی وی چینلز کے لیے نئے قوانین کے مطابق اسکرین پر خواتین کے پیزا دکھانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ڈراموں کے دوران خواتین کو مردوں کو چائے پیش کرنے کے مناظر دکھانے سے بھی روک دیا گیا ہے، خواتین کے چمڑے کے دستانے پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔

ایرانی حکومت کے نئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں