ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بھی دورہ پاکستان کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میچز ہو جاتے تو تیاری کا اچھا موقع مل جاتا۔ وہ پاکستان کے خلاف میچ کے منتظر تھے لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سخت حریف ہے اور یو اے ای کی کنڈیشز میں وہ اور بھی زیادہ سخت ہوں گے۔
کیوی کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات سے احسن طریقہ سے نمٹا جاسکتا تھا لیکن دورہ منسوخ کرنا مایوسی کا سبب بنا، امید ہے پاکستان میں جلد کرکٹ شروع ہوگی۔
’واٹمور کا جانا بنتا تھا‘ سابق انگلش کپتان برس پڑے
گپٹل نے بتایا ان کی بیوی کو ملنے والی دھمکی آمیز ای میل کا اہلیہ نے انہیں نہیں بتایا تھا۔
دوسری جانب کیوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے رمیزراجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دورہ ری شیڈول کرنے پر بات کررہے ہیں۔
نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام 2023سے پہلے ٹورری شیڈول ہوسکتا ہے۔