اشتہار

قیامت صغریٰ کا منظر، کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر بنگلورو میں 3 منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ کستوری نامی علاقے میں پیش آیا جہاں تین منزلہ بلڈنگ اچانک گرپڑی، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنیاد کمزور ہونے کے باعث عمارت ایک جانب جھک چکی تھی جس کے بعد فوراً بعد رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری ہوئیں۔

- Advertisement -

تمام رہائشیوں نے موقع پر عمارت خالی کی جس کے بعد بلڈنگ منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ مناظر میں لوگوں کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، عمارت کے ملبے کو بھی ہٹایا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ عمارت کی تیاری میں استعمال ہونے والا مٹیریل معیاری نہیں تھا۔

اس سے قبل بھی بھارت کے مختلف شہروں میں عمارتیں گرنے کے حادثات پیش آچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں