اشتہار

پاکستان ایک دن ترقی یافتہ ملک بنےگا، صدر مملکت عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فیک نیوز  کے بارے میں  قرآن پاک میں بھی ذکر موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم میں شرکت کی اور شرکا سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے ذریعے ہندوستان آپ پر حملہ کرسکتا ہے جبکہ فیک نیوز کے بارے میں قرآن پاک میں بھی ذکر ہے۔

- Advertisement -

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فیک نیوزقوموں کوتباہ کرتی ہے، ہم اس سے خود بھی رکنا اور دوسروں کو بھی روکنا ہے، فیک نیوز اور غیبت سے ہمیں ہر صورت پرہیز کرنا ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان نے کرونا وبا پر بہت اچھی طرح سے قابو پایا، صحت کے شعبے پر کافی بوجھ ہے، ہمیں وبا کو شکست دینے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں عورت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہ ہو، پاکستان ایک دن ترقی یافتہ ملک بن کر  سامنے آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں