اشتہار

افریقی ندی نے لاشیں اگلنا شروع کردی، دردناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

برازاویل: افریقی ملک کانگو میں کشتی الٹنے سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلخراش واقعہ کانگو ندی میں اس وقت پیش آیا ایک مسافر کشتی اپنا توازن کھونے کے باعث ندی میں غرق ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔

شمال مغربی علاقہ مونگالا کے گورنر کے ترجمان نیسٹر میگباڈو نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں سو سے زائد مسافر سوار تھے، ندی سے 51 لاشوں کو نکالاجاچکا ہے جبکہ 69 کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں ،جن کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 39 افراد اپنی مدد آپ کے تحت ندی سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو: کشتی کو بڑا حادثہ، سیکڑوں افراد لا پتا، متعدد ہلاک

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں کشتی الٹنے سے ساٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے، بدقسمتی سے یہ حادثہ بھی کانگو ندی میں ہی رونما ہوا تھا، حادثے کی وجہ کشتی میں زائد مسافروں کو بٹھانا قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ وسیع معدنیات سے مالا مال ملک کانگو میں کشتی کے حادثات عام ہیں، کیونکہ جہازوں میں اکثر مسافروں اور کارگو کی بھرمار ہوتی ہے جبکہ بحری جہازوں پر سفر کرنے والے زیادہ تر مسافر بھی اکثر لائف جیکٹس نہیں پہنتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں