تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

یمن، عدن کے گورنر پر قاتلانہ حملہ، ہلاکتوں‌ کی تصدیق

عدن: یمن کے دارالحکومت کے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیے جبکہ دھماکے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت عدن کے گورنر کے قافلے کو اتوار کے روز کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں وہ تو محفوظ رہے مگر پانچ افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ عدن کے نواحی علاقے میں ہوا۔ گورنر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملے میں بالکل محفوظ رہے جبکہ محافظ جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گورنر کے ہمراہ وزیر زراعت بھی تھے، وہ بھی اس حملے میں محفوظ رہے۔ یمنی وزیر اعظم معین عبدالملک سعید نے بم دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

یاد رہے کہ یمن میں 2014 سے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور باغیوں کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے، دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا اور یمنی حکومت کے عمل داری والے علاقوں میں جنگی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔ 2015 میں یمنی حکومت کی دعوت پرسعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے مداخلت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -