تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پیپلزپارٹی کا کراچی میں‌ جلسے کا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ کارساز کے موقع پر شہر قائد میں جلسہ عام کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ کارساز کے موقع پر کراچی کے جناح باغ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جلسے سے بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جلسے میں پورے سندھ سے لوگ شریک ہوں گے، پچھلے برس بھی جلسہ کیا تھا لاکھوں کی تعداد میں ماسک کا اہتمام کیا تھا، اس بار بھی جلسے کے شرکا کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیاجائے گا۔

سعید غنی نے بتایا کہ عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ٹریفک کنٹرول کریں گے، اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس حکومت کی دور میں ہرطقبہ مصبیت کا شکار ہے ، میڈیا بھی حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے پریشان ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میرے پاس اُس شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، ڈاکٹرعبدالقدیرملک کابڑانام تھا ،وہ ملک کیلئےوہ کرگئےجوکوئی نہ کرسکا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، جب بھی ملک کے دفاع کو مضبوط کرنےکی بات ہوگی قدیر خان کویادکیاجائے گا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر قدیرکی نماز جنازہ میں وزیر عظم کو شرکت کرنی چاہیے تھی۔

Comments

- Advertisement -