اشتہار

سعودی عرب: مشکلات بڑھنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں یومیہ کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز 50 سے زائد ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 مریض سامنے آئے۔

سعودی محکمہ صحت کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو مریضوں کی اموات ہوئیں، سعودی عرب میں مسلسل 5 روز سے یومیہ کیسز کی تعداد پچاس سے کم رپورٹ ہورہی تھی۔

- Advertisement -

New COVID-19 cases in Saudi Arabia tips over the 50-mark

محکمہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چابیس گھنٹوں کے دوران معمول سے 9 زائد کیسز منظر پر آئے ہیں، کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 591 ہوگئی۔

سعودی عرب میں اب تک 8745 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اکتالیس مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 626 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 139 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں