اشتہار

سوشل میڈیا ٹرولنگ سے پریشان بھارتی اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سوشل میڈیا ٹرولنگ اور ہیش ٹیگز سے پریشان بھارتی اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھالیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے دہلی کے وسنت کنج پولیس اسٹیشن میں ایک ٹویٹر صارف اور یوٹیوب ‘انفلوئنسر’ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم اس طرح کے کچھ پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل کررہا ہے، جس سے اس کے وقار کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

- Advertisement -

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 354 ڈی، 509 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ پاکستانیوں کے رویوں کی معترف ہوگئیں

واضح رہے کہ رواں سال جون میں بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اس وقت شہہ سرخیوں میں آئیں تھی جب انہوں نے غازی آباد میں مسلمان شہری پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر ہمدردانہ ٹوئٹس کئے۔

بالی ووڈ ادکارہ کے اس اقدام پر ان کے خلاف درج کرائی گئی تھی، مقدمے میں ٹوئٹر کو بھی واقعے سے متعلق ’گمراہ کن‘ مواد نہ ہٹانے پر قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں