اشتہار

سعودی عرب: ملازمت سے محرومی کا خطرہ، غیرملکیوں کیلئے مشکلات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت تارکین وطن ملازمین کے بجائے مقامی شہریوں کو ملازمتیں دی جارہی ہیں، اس ضمن میں ایک ترمیم بھی کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں فارمیسی اور ڈینٹسٹ کے شعبوں میں سعودائزیشن کی تنخواہ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے، اب دونوں پیشوں میں کم از کم تنخواہ کا سکیل سات ہزار ریال مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی انجینیئر احمد سلیمان نے فارمیسی اور ڈینٹسٹ کے پیشوں کے لیے سعودائزیشن کے پیکیج میں ترمیم منظور کرتے ہوئے عمل درآمد کے احکامات جاری کردیے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترمیمی فیصلے پرعمل درآمد کے لیے 11 اپریل 2022 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ مملکت میں نجی شعبے پر لاگو کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد مذکورہ شعبوں میں سعودی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ کام کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ فیصلہ ان ڈینٹیسٹ کے شعبے سے متعلق ان اداروں پر لاگو ہوگا جہاں کارکنوں کی تعداد تین یا اس سے زائد ہے، ڈینٹسٹ کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ سعودی اسپیشلسٹ اتھارٹی سے پیشہ ورانہ امتحان پاس کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں