منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

عاصم اور میرب ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ سے گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی بھی اداکاری کا آغاز کریں گے۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، دونوں شخصیات نے آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں اداکاری کا ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے۔

گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ’صنف آہن‘ کی کاسٹ کا حصّہ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ’صنفِ آہن‘ کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور سِکس سگما پلس (ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ) کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کےموضوع پر بنایا جا رہا ہے۔

صنفِ آہن: سجل علی اور کبریٰ خان کی تصاویر کے چرچے

صنفِ آہن‘ کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں