جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے مسافر بلال خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے ٹرالی بیگ سے اعلیٰ کوالٹی کی ایک کلو 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ‌ پر بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ‌ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی ایئرپورٹ پر سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کرلیا تھا۔

امارات ائیر لائن کی پرواز ذریعے دبئی جانے والے مسافر نے جوتوں میں 1560 گرام ہیروئن چھپائی ہوئی تھی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کو گرفتار کرلیا تھا، جس کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی تھی، اے ایس ایف کے عملے نے بتایا تھا کہ مسافر جوتوں میں بہت مہارت کے ساتھ منشیات لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں