اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک کریک ڈاؤن، 8 کروڑ‌ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ، لاکھوں پاکستانی بھی زد میں

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے تین ماہ کے دوران دنیا بھر سے شیئر ہونے والی 8 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2021 کی دوسری سہ ماہی (اپریل 2021 تا جون 2021) کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 8 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز میں سے 93 فیصد 24 گھنٹے سے پہلے جبکہ 94.1 فیصد صارفین کی شکایت کے بعد ڈیلیٹ کی گئیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز میں سے 87.5 فیصد ایسی تھیں، جنہیں ایک بھی صارفن نے نہیں دیکھا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کا خودکشی کے بارے میں‌ سوچنے والے صارفین کے لیے زبردست اقدام

ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ترجمان نے بتایا کہ دنیا بھر میں حذف کی گئیں ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر رہا، جہاں سے تعلق رکھنے والے مختلف صارفین کی 98 لاکھ 51 ہزار 404 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 73.3 فیصد ویڈیوز دھمکی آمیز مواد پر مبنی تھیں اور 72.9 فیصد ویڈیوزمیں نفرت آمیز رویوں کا اظہار کیا گیا تھا جنھیں رپورٹ کیے جانے پہلے ہی حذف کر دیا گیا۔

ٹک ٹاک کے مطابق ان تمام ویڈیوز کو وضع کردہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا گیا، جن میں کرونا یا ویکسین کے خلاف معلومات، خودکشی پر اکسانے، نشہ آور اشیا کا استعمال، خطرناک اسلحے کی نمائش، غیر اخلاقی سمیت دیگر شامل ہیں۔

Your custom code:

This browser does not support inline PDFs. Please download the PDF to view it: Download PDF

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں