جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شیر خوار کی موت سے قبل سفاک ماں انٹرنیٹ پر کیا سرچ کرتی رہی؟ جان کر رونگٹے کھڑے ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں کمسن بیٹی کی موت سے قبل والدہ کی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری دیکھ کر پولیس چونک اٹھی، سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستی الینوائے میں معصوم بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والی ماں انٹرنیٹ پر سرچ کررہی تھی کہ اپنے بچوں سے کس طرح چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ماہ کے شیر خوار کی موت کے بعد 23 سالہ گراہم نامی ماں کو گرفتار کرلیا، قبضے میں لیے گئے موبائل سے پتا چلا کہ وہ انٹرنیٹ پر بچی سے جان چھڑانے کا طریقہ ڈھونڈ رہی تھی۔

- Advertisement -

Joslynn Graham, pictured, was charged over the weekend with first degree murder in the October 7 death of her daughter Emery Lyons

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دریافت ہوا کہ بچی کے سر اور چہرے پر گہری چوٹ کے باعث موت واقع ہوئی لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ماں نے ہی کمسن کو موت کے گھاٹ اتارا یا کوئی حادثہ رونما ہوا تاہم پولیس کو شک ہے کہ اس نے انٹرنیٹ پر جو سرچ کیا اس سے لگتا ہے کہ وہ معصوم کو مارنا چاہتی تھی۔

پڑاسیوں کا کہنا ہے کہ وہ خاتون کو اپنی بچی سے برا سلوک کرتے دیکھا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ مذکورہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، پولیس حکام نے والد کا بھی بیان ریکارڈ کرلیا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد فیصلہ سنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں