تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’’ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، 2008 میں بھی ایسے ہی مہنگائی تھی ‘‘

لاہور::وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہیں،  2008 میں بھی ایسے ہی مہنگائی ہوئی تھی جلد ختم ہوجائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے حلقے کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ہم نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ کر کے دکھایا، آئندہ بھی عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس حلقے میں چالیس سال سے جیت رہی تھی، اُس کے باوجود یہاں کے عوام بے شمار مسائل کا سامنا کررہے تھے، جن کو ہم نے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمیں آج کل کی بڑھتی مہنگائی پر بات کرنی چاہیے،  عمران خان بہت بڑے مافیا کے ساتھ لڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے آج مہنگائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے حقائق کوسمجھنا ہوگا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے اضافہ کیا مگر اب بھی بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان سے زیادہ ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل جبکہ دنیا میں ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، سنہ 2008 میں بھی ایسے ہی ایک دم مہنگائی ہوئی تھی، جس کا سلسلہ بعد میں تھم گیا۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ابھی کرونا کا دباؤ ہے جس کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہوئیں، جلد دباؤ کم ہوگا جس کے بعد قیمتیں نیچے آجائیں گی۔

Comments

- Advertisement -