اشتہار

سعودی عرب: کورونا ایس او پیز میں مزید نرمی، ماسک کی پابندی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت کورونا وبا پر کنٹرول پانے کے بعد ایس او پیز میں مرحلہ وار نرمی کررہی ہے، مملکت میں کھلے مقامات پر فیس ماسک کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آج سے پابندیوں میں نرمی کا اطلاق ہوگا، شہری اجتماعات منعقد کرسکیں گے جبکہ کھلے مقامات پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے اب ماسک کی پابندی لازمی نہیں ہوگی تاہم ان بند مقامات میں ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے ضوابط کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔ عوامی مقامات، ٹرانسپورٹ، ریستوران، سنیما گھروں اور دیگر اجتماعات میں مکمل گنجائش فراہم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت نے بتایا کہ پابندیوں میں نرمی سے صرف انہیں فائدہ ہوگا جنہوں نے مکمل ویکسینیشن کرا رکھی ہے۔

خوشخبری: سعودی عرب آنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑا اعلان

دوسری جانب مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں پوری گنجائش کے مطابق زائرین کو آنے کی اجازت دے دی گئی، ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔

ذہن نشین رہے کہ شادی ہالوں میں ہونے والی تقاریب میں اب تعداد کوئی پابندی نہیں ہو گی تاہم اس میں شریک افراد کو ماسک سمیت باقی احتیاطی تداابیر پر عمل کرنا ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں