منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیٹرول مہنگا: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔

ملک میں پٹرول کے نرخ میں 10 روپے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے وزیر نے کہا کہ کرایوں میں اضافے پر افسران کارروائی کریں، دنیا میں اتنی مہنگائی کہیں نہیں جتنی نہیں پاکستان میں ہے۔

اویس قادر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں جس کی ذمے دار حکومت ہے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آئی ایم ایف سے لیا قرض کہاں خرچ ہو رہا ہے؟ حکومت جواب دے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کی ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 10روپے 49پیسے کے حساب سےپٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سوا 8فیصد کے قریب ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں