تازہ ترین

غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، پابندی ختم ہوگئی، مسافر قرنطینہ سے آزاد

سڈنی: آسٹریلیا نے دارالحکومت میں داخلے کے لیے مقامی وغیرملکی مسافروں پر عائد ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مستقبل رہائش کا اجازت نامہ رکھنے والے تارکین وطن کو سڈنی میں داخل ہونے پر ہوٹل قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا، اسی طرح مقامی شہری بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا میں داخل ہونے والے ہر شخص کو ہوٹل میں 14 دن کے قرنطینہ کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرنا پڑ رہے تھے تاہم اب انہیں ریلیف ملے گا۔

ادھر نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ان کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو تاہم انہیں پہنچنے پر خود کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اب ہوٹل قرنطینہ ماضی ہوچکا، مکمل ویکسینیشن والے اس پابندی سے آزاد ہوں گے۔

خیال رہے کہ سڈنی میں 100 دن سے زائد کا لاک ڈاؤن گذشتہ ہفتے اٹھایا گیا تھا اور آہستہ آہستہ تمام سخت پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں جبکہ نومبر سے سرحدیں بھی بتدریج کھول دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -