اشتہار

امریکا: چلتی ٹرین میں خاتون سے زیادتی؛ سب تماشائی بنے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک شخص نے چلتی ٹرین میں درجنوں مسافروں کے سامنے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ‏ڈالا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست پنسیلوانیا میں پیش آیا جہاں چلتی ٹرین ‏میں ایک اجنبی شخص نے دیگر مسافروں کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ٹرین میں موجود کسی بھی شخص نے خاتون کی مدد نہیں کی اور نہ ہی ‏کسی مسافر نے سفاک شخص کو ایک گھناؤنے عمل سے روکنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

Woman raped on train as bystanders did nothing, police say

البتہ ٹرین عملے نے پولیس کو اطلاع دی کہ ٹرین میں خاتون کے ساتھ کوئی معاملہ پیش آیا ہے جس پر سی سی ‏ٹی وی فوٹیج سے حملہ آور شخص کی شناخت کی گئی اور بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کی شناخت 35 سالہ فسٹن نگوئی کے نام سے ہوئی ہے جو سیاہ فام تارک وطن ہے اور اس کا تعلق کانگو سے ‏ہے۔ ڈیلاویر کاؤنٹی کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق پر عصمت دری، غیر مہذب حملے اور دیگر الزامات عائد کیے ‏گئے ہیں۔

Woman raped on train near Philly as bystanders did nothing, police say |  Pittsburgh Post-Gazette

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں