تازہ ترین

شوکت ترین وزیراعظم کے مشیر خزانہ و ریونیو مقرر ،نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد : شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کردیا گیا ، شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا، شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کیا گیا ہے ، شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس حوالے سے صدر مملکت کی منظوری سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوگئی ہے، شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔

شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔

واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -