جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

’اپوزیشن میں ہیں پھر بھی لوگ ہمیں برا بھلا کہہ رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی لوگ ہمیں برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں ہیں پھر لوگ ہمیں برا بھلا کہہ رہے ہیں کہ آپ مہنگائی کے خلاف کچھ نہیں کررہے ہیں صرف تقریریں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں مہنگائی کے خلاف آپ سڑکوں پر کیوں نہیں نکل رہے ہیں۔

- Advertisement -

نبیل گبول نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کے لیے نہیں اپنے بچوں کے لیے نکل رہے ہیں، پی ڈی ایم کو اس وقت سب سے زیادہ عوام سے رسپانس ملے گا۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ کل کے جلسے میں عوام کا ایک ہی نعرہ تھا کہ عمران خان کو ہٹاؤ، آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت چل رہی ہے، آئی ایم ایف کہنے پر ہی گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ لاتے ہیں، پہلے ہی کہا تھا 2022 میں الیکشن نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی الگ احتجاج کے لیے نکلے گی، فضل الرحمان نے گزشتہ دھرنا بھی ن لیگ کے کہنے پر دیا تھا، فضل الرحمان ن لیگ کی ہدایت کے مطابق چل رہے ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی سے بات کرنا چاہتی ہے تو آجائے، ہدف ایک ہی ہے تو پی ڈی ایم کیساتھ کیوں نہیں چلنا چاہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں