اشتہار

ڈھائی سالہ بچی پانچ روز تک لاشوں کیساتھ کیا کررہی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے خودکشی کرنے والے پانچ افراد کی لاشیں نکالنے گھر میں داخل ہوئی تو ڈھائی سالہ بچی کو لاشوں کے ساتھ زندہ دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی خودکشی کا واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا، جہاں ایک گھر سے 9 ماہ کی بچی سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہوں نے خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

پولیس حیرانی میں اس وقت اضافہ ہوا جب انہوں نے لاشوں کے ساتھ ایک ڈھائی سالہ بچی کو زندہ پایا جو بے ہوش تھی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع پڑوسیوں کی مدد سے پولیس ہوئی، جمعے کے روز پڑوسیوں نے گھر سے بہت تیز بدبو محسوس کی تو پولیس کو مطلع کیا۔

خودکشی کرنے والوں میں ڈھائی سالہ پریکشا کی ماں 34 سالہ سنجنا ، 51 سالہ بھارتی ، 31 سالہ سندورانی ، اور 25 سالہ مدھو ساگر شامل ہیں جب کہ 9 ماہ کی بچی کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں