اشتہار

پی ڈی ایم کل نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سارا پلان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کل مہنگائی کےخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرےکرےگی، مختلف شہروں میں پی ڈی ایم قائدین احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں جین مندر چوک سے دوپہر 3 بجےاحتجاجی جلوس کا آغاز ہوگا جبکہ جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرے کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں پی ڈی ایم میانوالی میں 24اکتوبرکو ریلوےاسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاجی ریلی نکالے گی جبکہ بھکرمیں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا، خیبرپختونخون خواہ کے مختلف علاقوں پشاور،سوات، شانگلہ سمیت دیگرشہروں میں نمازجمعہ کے بعد 3 بجےاحتجاج ہوگا، جس کی قیادت مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کریں گے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے خلاف وکلاء کا تحریک شروع کرنے کا عندیہ

اسی طرح کراچی میں ایمرپسی مارکیٹ کے باہر نماز جمعہ کے بعد پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں مولانا فضل الرحمان بھی شرکت کریں گے۔

جے یو آئی کے ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان آج شام کے بجائے کل صبح 7 بجے کراچی پہنچیں گے، کارکنان اور قیادت اُن کا استقبال کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جےیو آئی کے جنرل سیکریٹری سندھ راشد سومرو کی زیرصدارت آج را ت کو اجلاس ہوگا، جس میں کل کے حولاے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گاْ

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں