پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

آنسو سے رونا، اہم بیماری سے چھٹکارے کا سبب

اشتہار

حیرت انگیز

رونے کو اکثر کمزوری سے تعبیر کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ ایک منفی جبلت ہے جو کہ زیادہ ہونا انسان کے لیے اچھا نہیں ہے مگر، کیا آپ جانتے ہیں کہ رونا انسانی صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار کُھل کر رونا دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے، ماہرین کی جانب سے آنسوؤں سے رونا تجویز کیا گیا ہے کیوں کے اس کے نتیجے میں ذہنی تناؤ سے بھی چھٹکارہ ملتا ہے۔

جاپان میں کی گئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالغ اور نا بالغ افراد کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار کھُل کر آنسوؤں سے رونا مفید ہے، اس کے نتیجے میں طالبِ علموں اور سخت ذہنی محنت کرنے والے افراد میں پائے جانے والے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کی جانب سے ہنسنے آرام کرنے اور کافی کا ایک کپ پینے سے بہتر اور زیادہ مؤثر رونے کو قرار دیا گیا ہے جبکہ رونے کے دوران آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ

محققین و ماہرین برائے ذہنی امراض کا کہنا ہے کہ رونے کے لیے جذباتی فلموں کا سہارا لیا جا سکتا ہے، کیونکہ رو لینے سے دل ہلکا اور پریشانیوں اور غموں سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنسو دراصل آنکھ کی پتلی اور دیدے کو نمی فراہم کرتے ہیں جس سے انسانی بینائی کو تقویت ملتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں