تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

معجزہ! شادی کے 45 سال بعد 70 سالہ خاتون کی گود ہری ہوگئی

کرہ ارض پر ویسے زندگی معمول کے مطابق چلتی ہے مگر اس دوران کوئی ایسا دلچسپ واقعہ پیش آجاتا ہے، جسے دیکھ یا سُن کر لوگوں کا معجزات پر یقین مزید بڑھ جاتا ہے۔

دنیا بھر میں اب تک متعدد بار بڑے معجزات ہوچکے ہیں، جن کے آگے سائنس یا سائنسی و طبی ماہرین کی عقل بھی کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔

طبی اور سائنسی ماہرین کے نزدیک کسی بھی خاتون کی ماں بننے کی صلاحیت عام طور پر 45 سال تک ہوتی ہے کیونکہ مقررہ عمر کے بعد کچھ طبی وجوہات اس صلاحیت کو ختم کردیتی ہیں۔

ماہرین کی آرا اور مطالعات اپنی جگہ مگر دنیا میں ایسے معجزات بھی ہوئے، جن میں مقررہ عمر کے بعد خواتین کے ہاں اولاد کی پیدائش ہوئی۔

حال ہی میں  بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیون بین رباری نامی خاتون نے بذریعہ آپریشن بچے کو جنم دیا۔

ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا کہ جب خاتون پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے مگر انہوں نے بچے کی پیدائش اور اس کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹرز نے  بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کی پیدائش کسی معجزہ قرار دیا۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون کی عمر کی وجہ سے اس کیس کو دیکھنے اور لینے پر کافی غور کیا اور پھر نگہداشت کا فیصلہ کیا۔

شادی کے 45 سال بعد اولاد ملنے پر ضیعف العمر جوڑا خوشی سے نہال ہے کیونکہ دونوں سالوں سے اولاد کے خواہش مند تھے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ بالکل صحت مند و تندرست ہے جبکہ اس کی ماں جیون بین رباری کی صحت بھی ٹھیک ہے۔

Comments

- Advertisement -