اشتہار

قدرت پاکستان پر مہربان، گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ‏ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ ‏

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جندران ایکس۔ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس ‏دریافت ہوئی ہے۔

- Advertisement -

جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ‏ایکس۔ون کی کھدائی شروع کی تھی۔ ‏

او جی ڈی سی ایل کا کہن اہے کہ ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کوششیں تیز کیئے ہوئے ہیں جندران ‏ویسٹ ایکس۔ ون کنواں کی دریافت سے ملک میں گیس کی بڑھتی ھوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ‏ثابت ہو گی۔ ‏

حکام کے مطابق او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس ۔ ون بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ہے یہ ‏دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں اضافہ کرے گی۔ ‏

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں