تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پاک بھارت میچ سے قبل فیاض الحسن چوہان نے بڑی امید ظاہر کردی

لاہور: پنجاب کے وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پاک بھارت میچ سے قبل بڑی خوش خبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان اوربھارت کرکٹ میچ پربیان دیتے ہوئے کہا کہ جلد بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے پرتولیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کاسب کوبےصبری سے انتظار ہے، گرین شرٹس بھارتی ٹیم کو ہرانےکے لیے مکمل تیار ہیں، موقع موقع کرنے والوں کو کل منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کل شاہین اپنی پرفارمنس سے پاکستان نہ آنیوالی ٹیموں کو واضح پیغام دیں گے، میچ کے بعد جلد انٹرنیشنل ٹیمیں اور کھلاڑی پاکستان آنے کی  کوششیں شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ اورپاکستان کوایک دوسرے سےجدا نہیں کیا جا سکتا، پاکستانی کرکٹ کے خلاف کی جانے والی سازشیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ کل ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے سخت ٹریننگ کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -