منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ڈیل اسٹین نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ڈیل اسٹین نے پاک بھارت ‏میچ میں پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کردی۔

جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی، ‏واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے شروع ہوگا۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان فیوریٹ ہے، پاکستان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ‏ہے۔

اس سے قبل ڈیل اسٹین نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی الیون کا انتخاب بھی کیا تھا۔

ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں، سابق فاسٹ بولر کی جانب سے روہت ‏شرما اور کے ایل راہول اوپنر جبکہ ویرات کوہلی کو نمبر تین پر رکھا گیا۔

سابق فاسٹ بولر نے اشان کشن، سوریا کمار یادیو اور وکٹ کیپر رشبھ پنت، بولر میں بھونیشور کمار کو بھی شامل کیا تھا۔

اسٹین نے اپنی ٹیم میں رویندر چندر ایشون، راہول چاہ، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا اور محمد شامی کو بھی شامل کیا۔

ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ بھارت کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار ان دنوں اچھی فارم میں نہیں ہیں تو محمد شامی کو پلیئنگ ‏الیون کا حصہ بنانا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں