اشتہار

سعودی عرب سے ایک اور اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز ایک بار پھر کم رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے صرف سینتالیس کیسز سامنے آئے اور دو مریضوں کی اموات ہوئیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس کے روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 50 سے کم ہی ہے۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 252 ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

New COVID-19 cases in Kingdom remain below 50-mark

سعودی عرب میں عالمی وبا سے اب تک 8778 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 79 کی حالت تشویش ناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 282 ہوگئی۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 79 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں