تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب میں آرامکو کا بڑا منصوبہ

ریاض: سعودی عرب میں آرامکو اور ٹوٹل انرجیز کے پٹرول اسٹیشنوں کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی سعودی آرامکو اور ٹوٹل انرجیز نے مملکت میں مشترکہ پراجیکٹ کے تحت ریاض اور سیھات میں پہلے 2 پٹرول اسٹیشنوں کا افتتاح کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرامکو اور ٹوٹل مملکت میں پٹرول اسٹیشنوں کی بڑی چین قائم کرنے جارہی ہیں۔

سعودی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ ماضی میں طے پائے گئے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت مملکت بھر میں 270 پٹرول اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، یہ مختلف نوعیت اور عالمی معیار کے حامل ہوں گے۔

آرامکو نے بتایا کہ اس پراجیکٹ میں دونوں کمپنیاں حصے دار ہوں گی، پٹرول اسٹیشن سعودی آرامکو اور ٹوٹل انرجیز کے کمرشل مارکوں کے ساتھ کام کریں گے، دونوں آئل ٹینکرز کو فیول اور سہولیات مہیا کریں گی۔

سعودی آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرقی ایشیا اور شمالی امریکا میں ہزاروں پٹرول اسٹیشن قائم کیے ہوئے ہیں، سعودی عرب میں کمرشل مارکے کے ساتھ پہلی بار پٹرول سٹیشن قائم کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -