تازہ ترین

’لڑکا چاہے غریب ہو لیکن قد لمبا ہونا چاہیے‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس اپنی دلچسپ حرکات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور وہ ایسی صورت حال سے دوچار ہوگئیں جہاں ان سے لمبے قد کے لڑکوں اور پستہ قد کی لڑکیوں کے حوالے سے رائے مانگی گئی۔

آمنہ الیاس سے سوال کیا گیا کہ چھوٹے قد کی لڑکیوں کو دیکھ کر ہنستی ہیں یا کہتی ہیں کہ کوئی بات نہیں ایک دن تم بھی لمبی ہوجاؤ گی۔

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ایسی لڑکیوں کو دیکھ کر ہنسنے لگ جاتی ہوں، اسکی وجہ ان کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ مجھے ایسی لڑکیاں بہت کیوٹ لگتی ہیں اس لیے میں ایسا کرتی ہوں۔

میزبان نے آمنہ سے پوچھا کہ ’امیر لڑکا ہو اور قد چھوٹ ہو یا لمبا قد ہو اور غریب لڑکا؟ کس کا انتخاب کریں گی؟

آمنہ الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیر اور چھوٹے قد کے لڑکے کے بجائے لمبے قد کو اہمیت دی اور کہا کہ چاہے لڑکا غریب ہو لیکن قد لمبا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ آمنہ الیاس شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -