اشتہار

سگے باپ کی بیٹی سے زیادتی، ماں‌ کی خودکشی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں بدبخت باپ نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ماں کی احاطہ عدالت میں خودکشی کی کوشش کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں سگے باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو والدہ نے احاطہ عدالت میں خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں کنیز فاطمہ نامی خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ سگے باپ کی زیادتی پر شدید احتجاج کیا۔

- Advertisement -

خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں نے انھیں بچا لیا۔

خااتون سیشن کورٹ کے احاطہ میں زمین پر لیٹ کر دہاٸیاں دیتی رہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے میری بیٹی کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کے مطابق میں لوگوں کے گھروں کے برتن دھو کر گزارا کرتی ہوں میرے پاس وکیل کرانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

خاتون نے الزام لگایا کہ میرا شوہر اور دیور ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، زیادتی کا شکار بچی بھی احاطہ عدالت میں زارو قطار روتی رہی، بچی کے باپ ندیم شاہ کے خلاف نشتر کالونی لاہور میں مقدمہ بھی درج ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں