اشتہار

بریک نے اوبر ڈرائیور کو کروڑ پتی بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آن لائن ٹیکسی سروس چلانے والے عموماً دن میں 8 سے 10 گھنٹے گاڑی چلاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آمدن ہوسکے اور اس دوران صرف کچھ دیر کا وقفہ لیتے ہیں تاکہ چائے کھانا کرسکیں۔

اسی معمول کے تحت امریکی ریاست میری لینڈ میں اوبر ٹیکسی سروس سے وابستہ 69 سالہ ڈرائیور نے بھی اپنی روزانہ کی ڑائیڈز کے دوران وقفہ لیا اور یہ وقفہ ان کی زندگی بدل گیا۔

ڈرائیور نے ایک اسٹور کے قریب گاڑی روکی اور اپنی روزانہ کی آمدنی سے فوری اسکریچ کرنے والی لاٹری خریدی جس سے انہیں 10 ڈالر کا فائدہ ہوا، انہوں نے انعامی رقم سے ایک اور لاٹری خریدی جس کے ذریعے انہوں نے 1000 ڈالر کی رقم جیتی۔

- Advertisement -

ڈرائیور کےلیے یہ لمحات انتہائی خوشگوار اور حیران کن تھے کیوں کہ وہ مسلسل دو لاٹریاں جیت چکا تھا، اپنی قسمت کو آزمانے کےلیے 69 سالہ اوبر ڈرائیور نے انعامی رقم سے ایک اور اسکریچ آف (فوری کھلنے والی لاٹری) لاٹری ٹکٹ خریدا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس لاٹری سے 1 لاکھ ڈالر (1 کروڑ 74 لاکھ 87 ہزار 500 روپے) کی خطیر رقم نکلی۔

اوبر ڈرائیور نے انعام کی رقم دیکھ کر خوشی سے چلانا شروع کردیا جس پر قریب کھڑے پولیس افسران سے ان سے خیریت طلب کی، جس پر بزرگ ڈرائیور نے لاٹری جیتنے سے متعلق بتایا.

بزرگ اوبر ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ انعامی رقم سے اپنی گاڑی کی مرمت کروائیں گے۔

گزشتہ برس بھی ایک شخص نے 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم لاٹری سے جیتی تھی، جس کی مدد سے اس نے عالیشان گھر خریدا اور ایک لاکھ ڈالر اپنے اہل خانہ، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کردئیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں