تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی عرب: 18 سال سے کم عمر کے افراد کے داخلے پر پابندی، خبردار!

ریاض: سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ سگریٹ نوشی ممنوعہ جگہوں پر نہ کریں جبکہ تمباکو نوشی کیلئے مخصوص مقامات پر 18 سال سے کم عمر کے افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کی وزارت صحت نے مخصوص مقامات پر تمباکو نوشی سے متنبہ کیا اور کہا کہ خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ وزارت کی ماتحت انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے کمپنیوں، اداروں، نجی اور پبلک مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں تمباکو نوشی منع ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کے لیے مخصوص جگہ کی اونچائی کم از کم تین میٹر سے کم ہو، خودکار سسٹم سے بند ہونے والے دروازے نصب ہوں، وہاں بیک وقت مقررہ تعداد سے زیادہ افراد جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمباکو نوشی کے لیے فی کس 1.40 مربع میٹر کی جگہ رکھی جائے، سگریٹ نوشی کے لیے خاص کمرے تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی گزرگاہ پر واقع نہ ہوں۔ متعلقہ مقام پر مصنوعی چھت کی صفائی آسانی سے کی جاسکتی ہو۔

اسی طرح فرش آگ نہ پکڑنے والے اور قابل صفائی مواد سے تیار کیا گیا ہو۔ متعلقہ مقام پر سلامتی کے تمام انتظامات ہوں۔ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے مقرر آلات دستیاب ہوں۔

Comments

- Advertisement -