اشتہار

کراچی: اسٹاک ایکس چینج میں اچانک ‘ ٹریڈنگ’ معطل کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کے نظام میں فنی خرابی کی وجہ سے ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کو دو گھنٹے کے لئے روک دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹریڈنگ سسٹم میں کچھ تکینکی خرابی آئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دو گھنٹے بعد2بجکر5منٹ پرکاروبار دوبارہ شروع ہوگا۔

اس سے قبل آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 45 ہزار800 پوائنٹس کی سطح تک چلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ نظر آرہا ہے اور سیاسی و معاشی سطح پر بے یقینی کی وجہ سے مارکیٹ دباؤ کا شکار نظر آرہی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد روپے پر دباؤ کم ہوا جس کا اثر یہ ہوا کہ ڈالر کی قیمت کم ہو کر 173 روپے پر آگئی۔

خیال رہے کہ ڈالر کی قدر گزشتہ کچھ روز سے مستقل بڑھ رہی تھی اور گزشتہ روز ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 27 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں