اشتہار

جنگ عظیم دوّم میں تباہ ہونے والے گھر سے کیک محفوظ حالت میں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن قصبے میں تباہ ہونے والے گھر کے ملبے سے بادام اور اخروٹ سے بنا کیک سالم حالت میں برآمد ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران استمعال ہونے والے بم آج تک جرمنی کے مختلف شہروں اور مقامات سے برآمد ہورہے ہیں، لیکن گزشتہ دنوں 79 سال قبل جرمنی کے ساحلی شہر لوبیک پر برطانوی فضائی حملے میں تباہ ہونے والے گھر سے کیک برآمد ہوا ہے۔

کیک اخروٹ اور بادام سے بنایا گیا تھا، جو سالم حالت میں ماہرین آثار قدیمہ نے برآمد کیا ہے، البتہ کیک فضائی حملے کے باعث گھر میں لگنے والی آگ سے جل کر سیاہ ہوچکا ہے تاہم اب بھی کیک محفوظ حالت میں موجود ہے اور اس کے اندر میوہ جات اور چینی سے بنائے گئے نقش و نگار واضح ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیک کے ساتھ انہوں نے ایک کافی سیٹ ( پلیٹ، چھریاں اور چمچے) اور میوزک ریکارڈ بھی ملا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں