اشتہار

‏’اینکر نے کہا ڈانس کر کے دکھاؤ‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق بولر محمد تنویر نے شعیب اختر کے ساتھ اینکر کی بدتمیزی پر اپنے ساتھ پیش ‏آنے والے واقعہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی ایک اینکر کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا ‏پڑا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں محمد تنویر نے بتایا کہ جب وہ نئے نئے ٹی شو ‏میں آئے تو جواب نہ دینے پر انہیں اینکر کے بدترین رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

اینکر نے کہا کہ ڈانس کر کے دکھاؤ، گانا سناؤ۔! جس کے بعد بریک میں اینکر سے اس معاملے پر ‏شدید لڑائی کی۔

- Advertisement -

شعیب اختر کی جگہ میں ہوتا تو۔۔! یونس خان کا ردعمل ‏

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اینکر بنے بیٹھے ہیں جو ایسی حرکات کرتے ہیں، شعیب اختر نے جو ‏کچھ کیا بالکل ٹھیک کیا انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیا۔

محمد تنویر نے سوال اٹھایا کہ شو میں بیٹھے دیگر سابق کرکٹرز کو کیا اس بدسلوکی پر سوال نہیں ‏کرنا چاہیے تھا؟ کیا انہیں شعیب اختر کے لیے کھڑے نہیں ہونا چاہیے تھا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں