اشتہار

پاکستانی مسافروں کیلئے سعودی حکومت کی اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے مملکت سے روانگی کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سفر کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات سے آن لائن دریافت کیا کہ فیملی کو جدہ سے اسلام آباد جانا ہے، کتنی دیر قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے ہدایت کی کہ سعودی عرب سے سفر کے لیے لازمی ہے کہ روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے۔

- Advertisement -

سعودی عرب جانے کے خواہش مند غیرملکیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

یہ بھی کہا کہ کورونا ٹیسٹ کرانے سے قبل اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ ٹیسٹ ایسی لیبارٹری سے ہی کرایا جائے جو حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہو، بصورت دیگر ناقابل قبول ہوگا۔

خیال رہے کہ جوازات آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمین کے مسائل کا بھی حل پیش کرتا ہے، آجر اور اجیر کے درمیان معاملات کے حوالے سے بھی محکمہ پاسپورٹ سے آن لائن رائے لی جاسکتی ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کی پریشانیاں دور کرنا سعودی محکمہ پاسپورٹ کا احسن اقدام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں