اشتہار

500 کلو وزنی شہری کی زندگی بدل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں پانچ سو کلو گرام وزنی شہری علاج کے بعد اپنے قدموں پر چلنے لگا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں منصور الشراری نامی شہری موٹاپے کے سبب طویل عرصے سے ویل چیئر پر پڑے رہنے کے بعد بالآخر اب چلنے لگا ہے۔

سعودی کی اسپتال میں چلنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ڈاکٹروں کی مدد سے چلتے نظر آئے، منصور الشراری کو جولائی میں ریاض کے ایجوکیشن اسپتال لایا گیا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی حالت غیر تھی وہ مشکل سے ویل چیئر پر بیٹھا کرتے تھے، اسپتال میں ان کے موٹاپے کو کم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔

مملکت کے شہر القریات کے رہائشی منصور نے سعودی ایوان شاہی سے علاج میں مدد کی بھی درخواست کی تھی۔

بعد ازاں ایوان شاہی نے ان کے نقل وحمل کے لیے خصوصی طیارہ فراہم کیا جس کی مدد سے وہ اسپتال منتقل ہوئے اور کامیاب سرجری کی وجہ سے اپنے پیروں پر چل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں