اشتہار

ڈالر کمزور، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بھی گھٹ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 172.78 سے کم ہوکر 172.26 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر گردش کر رہا تھا تاہم ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

- Advertisement -

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور جب انٹر بینک مارکیٹ بند ہوئی تو ڈالر کی قیمت 172 روپے 78 پیسے تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتیں مزید نیچے آگئیں

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر اضافہ ‏کی بعد سونا 1800 ڈالر فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 8550 روپے کمی کے بعد 124250 روپے ہوگئی جب کہ 10 ‏گرام ‏سونے کی قیمت 7329 روپے کمی کے بعد 106524 روپے ہوئی۔

سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت کے بعد سونے اور ڈالر کی اونچی اڑان کو نہ صرف ‏بریک لگ گئی بلکہ ‏قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں